کونسی طاقت آصف زرداری کو سزا سے بچاتی تھی؟ بعد میں بتاؤں گا، عمران خان

لودھراں (واصب غوری سے) – پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ کون سی طاقت تھی جو آصف زرداری کو سزا دلوانے سے روکتی تھی؟ بعد میں بتاؤں گا۔

لودھراں میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرداری ٹولے نے کبھی نہیں سوچا کہ بارش سے پہلے تیاری کرلیں۔ سندھ کا پیسہ چوری ہوکر بیرون ملک جاتا ہے، جن کے پاس طاقت تھی وہ چوری کو اتنا برا نہیں سمجھتے، میں نے پوری کوشش کی کہ ان چوروں کو سزا مل سکے۔

سابق وزیراعظم بولے کہ امریکیوں کے بوٹ پالش کرنے ہیں تو اس سے بہتر ہے پاکستان نہ بنتا۔ خود جھکا ہوں نہ پاکستانیوں کو کسی کے سامنے جھکنے دوں گا۔ ہم پر چور مسلط کردئیے گئے، ملک میں ہر چیز کی قیمت 10 فیصد بڑھ گئی ہے۔

عمران خان نے الزام لگایا کہ چیف الیکشن کمشنر مریم نواز اور حمزہ شہباز کے پاؤں میں بیٹھ کر تحریک انصاف کو ہرانے کی پلاننگ کررہا ہے۔ کہا کہ لودھراں میں یہ الیکشن نہیں جہاد ہے، لوٹوں پیسے دیتے ہیں تو لے لو مہر مت لگانا۔ لاہور میں بیٹھا مسٹر ایکس پلاننگ کررہا ہے، ضمنی الیکشن میں لوٹوں کو شکست دینی ہے۔ عمران خان نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا وہ ان کے مستقبل کی جنگ لڑرہے ہیں۔ روشن مستقبل چاہتے ہیں تو 17 جولائی کو نہ صرف بلے کو ووٹ دیں بلکہ ہر پولنگ اسٹیشن پر پہرہ بھی دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں