کالام میں سیاح اہل خانہ سمیت بلیو واٹر پہنچ گئے
کالام (مبشر بلوچ سے ) – کالام میں بلو واٹر کا مقام سیاحوں میں مقبول ہوتا جا رہا ہے، عید پر سیاح اہل خانہ سمیت بلیو واٹر پہنچ گئے ہیں۔جون جولائی کی سخت گرمی میں بھی قدرتی حسن سے مالامال اس جنت نظیر وادی کا موسم ٹھنڈا ہوتا ہے۔ دریا کا صاف و شفاف پانی، سر سبز و شاداب پہاڑ، ٹھنڈی ہوائیں اور کال گھٹائیں، یہ ہے کالام کا علاقہ بلیو واٹر جس کے حسن کا ہر کوئی دیوانہ ہو جاتا ہے۔ عید پر سیاح اہل خانہ سمیت بلیو واٹر پہنچ گئے ہیں اور یہاں پر ڈھیرے ڈال دیئے۔
عرصہ دراز سے بلو واٹر آنے والے سیاح اس علاقے کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے پر زور دے رہے ہیں۔ یہ خوبصورت وادی کالام سے صرف 5 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، یہاں آنے والے وادی کے حسن اور یہاں کے پرسکون ماحول میں کھو جاتے ہیں
Load/Hide Comments