ڈاکٹر کی ڈائری ! جو ہوا سو ہوا~ایک خوشخبری
تحریر۔۔۔۔۔ ڈاکٹر اسد امتیاز ابو فاطمہ
کل رات میں اپنے مَسوم کثین احمد شاہین بٹ(میڈیکل سٹوڈنٹ)کیساتھ بیٹھا گپ شپ لگا رہا تھا !
احمد میرے شدید متاثرین میں شامل ہے
ہونا بھی چاہئیے کیونکہ چند ماہ پہلے
His Morale was quite Down taking in to account never ending medical exams !
الحمداللہ میرے گھر بیٹھے میری پندرہ منٹ کی کلاس سے …
Ahmad was cured & All charged up once for All Alhamdolillah 🕺
آپ اگر پوچھیں کہ وہ کیسے؟
تو میں نے احمد کو کہا ؛ یار
زندگی جب گزارنی ہے کہیں
تو کیا برا ہے مہ خانہ
چل میرے دل کُھلا ہے مہ خانہ
مطلب انسان کو ایک خاص ٹائم اور سپیس میں صرف ایک ہی مقصد حیات نہیں بنا لینا چاہیے،یعنی اگر آپ کے ہر چھ ماہ بعد امتحانات ہیں یا کوئی اور ٹارگٹ دل و دماغ پہ سوار ہے تو آپ کو کچھ اور سوجھے ہی نا،جیسا کہ احمد نیشنل آرم ریسلنگ چمپئین اور باڈی بلڈر ہے لیکن سب چھوڑ چھاڑ پیہڑے حال بانکے دیہاڑے بیٹھا رہتا ہے ایگزامز کو مہماں کئے ہوئے ۔۔
مدت ہوئی ہے یار کو مہماں کیے ہوئے
جوش قدح سے بزم چراغاں کیے ہوئے
I advised him to go back to his balanced routine and resume his gym work out & Hang out with friends as well because I have come to know about life that you achieve one target 🎯 believing it’s the ultimate triumph but very next day you start chasing another one even with greater frustration
مغرب نکل رہی تھی میں نے کہا دو مِنٹ یار بس تین فرض پڑھ کر ابھی آیا ۔۔۔
احمد پوچھنے لگا اسد بھای آپ جب میڈیکل کالج میں تھے تو نماز باقاعدگی سے پڑھتے تھے؟
میں نے کہا نہی یار بڑی غفلت ہو گئ،بات بہت دیر سے سمجھ آی ۔
بلکہ میڈیکل کالج ہوسٹل میں کبھی تبلیغی جماعت والے ڈور ٹو ڈور آتے تو سانپ سونگھ جاتا،فرار ہو جایا کرتے
پھر پوچھا !اسد بھای یہ نماز نہ پڑھنا کتنا بڑا جُرم ہے؟
میں نے کہا یار ویسے تو روایتی طور پر تمہیں ڈرانے والے بہت مِل جائیں گے بس اس مثال سے سمجھ لو کہ غزوہ اے خندق میں دشمن سر پہ تھا اور نماز پھر بھی معاف نہی تھی ایک جماعت پہرہ دیتی تو دوسری نماز پڑھتی اور پڑھنے والوں میں ہمارے سُپریم کمانڈر اور اللہ کے رسول صلی اللہ والہ وسلم بذات خود شامل تھے،اب تو خود حساب لگا لے کہ عین لڑای میں موت سر پہ کھڑی ہو تو نماز پھر بھی معاف نہی ~
How much important it must be~
پھر پوچھنے لگا اسد بھای تو جو نمازیں پہلے مِس ہو گئ
ہوں ان کا کیا؟
میں نے کہا یار میرے علم کے مطابق تو سچی توبہ ہی اسکا کفارہ ہے
سچی توبہ؟اسکا کیا مطلب
مطلب یہ کہہ پہلے جو ہوا سو ہوا اسکی دل سے معافی مانگ کر آئندہ کبھی نماز مِس نہ کرنے کا مؔصمم ارادہ کرنا اور کر کے بھی دکھانا۔۔
فَمَنۡ جَآءَہٗ مَوۡعِظَۃٌ مِّنۡ رَّبِّہٖ فَانۡتَہٰی فَلَہٗ مَا سَلَفَ ؕ وَ اَمۡرُہٗۤ اِلَی اللّٰہِ ؕ وَ مَنۡ عَادَ فَاُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ النَّارِ ۚ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۲۷۵﴾
جو شخص اپنے پاس آئی ہوئی اللہ تعالٰی کی نصیحت سُن کر “رُک” گیا اس کے لئے وہ ہے جو “گزرا” اور اس کا معاملہ اللہ تعالٰی کی طرف ہے اور جو پھر دوبارہ ( حرام کی طرف ) لوٹا وہ جہنمی ہے,ایسے لوگ ہمیشہ ہی اس میں رہیں گے ۔
ایسے سمجھ لے کہ جب بھی انسان کو حق بات سمجھ آ جاے وہیں سے نئی زندگی شروع,جیسا کہ تجھے اب سمجھ آ گئ ہے نا پُتر ؟اب تو تو سوال کر پھس گیا ہے بیٹے(میں نے قہقہہ لگایا)حُجت اب تمام ہو گئ ہے
احمد ہونقوں کی طرح میری طرف کھسیانا ہو کر مسکراتے ہوے فوراًٍ بولا؛ نا نا اسد بھای مجھے کوی سمجھ نہیں لگی ۔۔نہ نہ ابھی تو میرے کھیلنے کودنے کے دن ہیں
جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کہ رات دن
بیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوئے
غالبؔ ہمیں نہ چھیڑ کہ پھر جوش اشک سے بیٹھے ہیں ہم تہیۂ طوفاں کیے ہوئے
کہنے لگا اسد بھائی آپ کو بھی تو لیٹ سمجھ لگی تھی(بادی النظر میں شائد کہنا چاہ رہا تھا”
نو سو چوہے کھا کر،اور سچ بھی یہی ہے)
Though There is no Grace in reminding someone of his past where doesn’t live anymore
میں نے کہا مانتا ہوں یار بلکہ اوربھی بہت سی خرافات موجود تھیں لیکن ایک اچھا انسان اور پھر مسلمان صرف وہ نہیں جو کبھی پھسلے ہی نہیں بلکہ وہ بھی ہے
جو کبھی پھِسل جاے تو احساسِ ندامت سے ہر بار پلٹے۔۔۔
اور دن میں پانچ بار اپنے رب کے حضور پلٹنے کی یاد دہانی نماز سے بہتر نہیں ہو سکتی،نماز صرف رسم عبادت ہی نہیں ہے بلکہ نماز کو الذکر یعنی یاد دہانی کہا گیا ہے۔۔
وَ اَقِمِ الصَّلٰوۃَ طَرَفَیِ النَّہَارِ وَ زُلَفًا مِّنَ الَّیۡلِ ؕ اِنَّ الۡحَسَنٰتِ یُذۡہِبۡنَ السَّیِّاٰتِ ؕ ذٰلِکَ ذِکۡرٰی لِلذّٰکِرِیۡنَ ﴿۱۱۴﴾ۚ
اور دیکھو،نماز قائم کرو دن کے دونوں سروں پر اور کچھ رات گزرنے پر درحقیقت نیکیاں برائیوں کو دور کر دیتی ہیں ،یہ(نماز) ایک “یاد دہانی” ہے ان لوگوں کے لئے جو خدا کو یاد رکھنے والے ہیں(114)
شروع کرنی ہے یاااااار ۔۔انشااللہ کل سے۔۔
لیکن ہو سکتا ہے کہ کل میں رہوں ہی نا۔۔
راتوں رات او پیا جاندا ای ی ی۔۔
جنرل پبلک کا موت سے تعارف صرف اپنے عزواقارب کی حد تک ہوتا ہے اور ہم ڈاکٹرز کا المیہ
کچھ نہ پوچھیں،یقین کریں بیسیوں لوگ بپتا سناتے ہیں ڈاکٹر صاحب ہمارا پیارا رات کو اچھا بھلا سویا اور صبح اٹھا ہی نہیں،زیادہ تر جوان۔۔۔
نماز پنچگانہ اتنا آسان کام نہیں،میرے نزدیک سٹارٹ کرنے کا بہترین طریقہ کم از کم فرض پڑھ لینا ہو سکتا ہے(اسکی معافی نہیں)باقی کام پھر اللہ کا ہے۔۔
وَ اسۡتَعِیۡنُوۡا بِالصَّبۡرِ وَ الصَّلٰوۃِ ؕ وَ اِنَّہَا لَکَبِیۡرَۃٌ
اِلَّا عَلَی الۡخٰشِعِیۡنَ ﴿ۙ۴۵﴾
اور صبر اور نماز کے ساتھ مدد طلب کرو یہ چیز شاک(مشکل) ہے،مگر ڈر رکھنے والوں پر ۔