پٹرول کے بڑھتے ہی ٹرین کے کرایوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرین کےکرایوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔
زرائع کے مطابق مسافروں ٹریننوں کے کرایوں میں پانچ فیصد اضافہ کردیاگیا. کرایوں میں اضافہ ایک ہفتے میں دوسری بار کیا گیا ہے۔
مال گاڑیوں کے کرایوں میں 10 فیصد جب کہ میل ایکسپریس،لگیج اورپارسل کےکرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا گیا۔
لگیج وینوں کے کرایوں میں بھی 5 فیصد اضافہ کردیا گیا۔
ایک ہفتے میں مجموعی طور پر 25 فیصد گریٹ کرایوں میں اضافہ ہوا۔ ریلوے کے نئے کرایوں کا اطلاق 21 جون سے ہوگا۔
Load/Hide Comments