پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور (عمران قذافی سے) – لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی۔

 بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔ ملکوال اور سرائےعالمگیر میں طوفانی بارش ہوئی۔ گجرات اور گردونواح میں بھی بادل جم کر برسے۔ کھاریاں، لالہ موسی،  کوٹلہ ارب علی خان اورنواح میں بھی بارش ہوئی جس سے سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔ ادھر میانوالی میں بارشوں اور بپھرے سیلابی ریلوں سے برساتی نالے کا بند ٹوٹ گیا۔ عیسی خیل کے متعدد علاقوں میں سیلاب، حادثات میں 2خواتین جاں بحق ہو گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں