پناہ گاہیں حکومت کے ماحول دوست اقدامات کا اہم حصہ ہیں۔ نسیم الرحمن
اسلام آباد: (مسرور احمد سے) پناہ گاہیں حکومت کے ماحول دوست اقدامات کا اہم حصہ ہیں ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمن نے گزشتہ روز کوہسار یونیورسٹی مری میں منعقدہ ایک روزہ انٹرنیشنل ماونٹین ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمن سمیت متعدد یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، سٹیشن کمانڈر مری اور دیگر معززین نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نسیم الرحمن نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کے بلین ٹری اور دیگر ماحول دوست اقدامات کے بارے میں حاضرین کو آگاہی دی۔ ا نھوں نے اس موقع پر طلبا پر ذور دیا کہ وہ مری اور اسکے گردو نواح کو صاف اور اس کی خوبصورتی قائم رکھنے کیلئے قائدانہ کردار ادا کریں۔ نسیم الرحمن نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں سات ہزار سے زیادہ گلیشیئرزموجود ہیں جو مجموعی طور پر دنیا میں دوسرے بڑے گلیشیئرز کے زخائر ہیں اور ہمارا اہم اثاثہ ہیں۔ ان گلئشیئرز کا تحفظ دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پناہ گاہیں حکومت کے ماحول دوست اقدامات کا اہم حصہ ہیں۔ گاوں دیہاتوں سے شہروں کی طرف ہجرت کا رجحان ان شہروں کے ماحول پر برے طریقے سے اثر انداز ہوتا ہے۔ ان نئے آنے والے دیہاتی اور مزدور پیشہ مہاجرین کے پاس عام طور پر باعزت طریقے سے سر چھپانے کی جگہ نہیں ہوتی تھی۔ لیکن موجودہ تحریک انصاف کی حکومت نے روٹی، کپڑا اور مکان سے آگے کی سوچ کے تحت پناہ گاہیں قائم کی ہیں تاکہ عام آدمی کو سر چھپانے کیلئے باعزت ٹھکانہ میسر آ سکے۔
وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمن صاحب ماحولیات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب فرمارہے ہیں۔ کانفرنس میں موجود شرکاء بڑے انہماک سے نسیم الرحمن صاحب کا لیکچر سن رہے ہیں۔