پزویز مشروف دبئی سے پاکستان پہنچ گئے؟
شہر اقتدار میں سابق صدر مملکت جنرل (ر) پرویز مشرف کی پاکستان پہنچنے کی خبریں تیزی سے گردش کررہی ہیں۔
افواہ ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف تین دن قبل دبئی سے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
اعلی سطحی ذرائع کے مطابق پرویز مشرف راولپنڈی کے ایک نامور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پرویز مشرف کی موجودگی کی وجہ سے ہسپتال کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پرویز مشرف کافی عرصے سے شدید علیل تھے اور دبئی کے ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے.
چند روز قبل سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی وطن واپسی کے حوالے سے انکی فیملی نے باضابطہ بیان جاری کیا تھا۔
سابق صدر کے خاندان نے تصدیق کی تھی کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی اور اس میں سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے سرکاری اور غیر سرکاری ذرائع کی جانب سے رابطہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم اس ابتدائیے پر تہہ دل سے مشکور ہیں۔ کیونکہ پاکستان ان کا گھر ہے۔
بیان کے مطابق اہل خانہ کو اہم طبی، قانونی اور حفاظتی چیلنجز پر غور کرنا ہوگا۔
اس کے علاوہ متعلقہ دعا Deratumumab کی بلا تعطل فراہمی اور علاج سے متعلق انتظامات کی ضرورت ہے جو فی الحال پاکستان میں دستیاب نہیں ہے۔