وفاقی کابینہ نے جی ٹی روڈ،اسلام آبادایکسپریس ہائ وے ،اسپورٹس کمپلیکس ،اور مکران ہائی وئے، کو گروی رکھنے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے سکوک بانڈز کے اجراء کی منظوری دیدی۔ اس عمل کے تحت جی ٹی روڈ کے کچھ حصوں کو بھی گروی رکھا جائے گا، اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے، اسپورٹس کمپلیکس، مکران ہائی وے کو گروی رکھ کر سکوک بانڈز جاری ہوں گے۔

کابینہ کو جی ایس پی پلس سٹیٹس، ٹریڈ آرگنایزیشن ایکٹ کے تحت اپیل، مختلف امور پر ویزہ پالیسی میں تبدیلی، کورونا سے بچاؤ کے انجکشن ریمیڈیسور کی قیمت میں کمی پربریفنگ دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔

وزیر اعظم نے وزراء کو سینٹ، قومی اسمبلی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام وزراء پارلیمنٹ میں حاضری یقینی بنائیں، تمام اُمور پارلیمنٹ کے چیمبزر میں ادا کریں۔ کابینہ میں ای سی سی کا ایجنڈا موخر کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں