وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کو میٹرو بس سسٹم سے منسلک کرنے کیلئے فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کا حکم دے دیا ہے،

اسلام آباد۔ (ثاقب غوری سے ):وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کو میٹرو بس سسٹم سے منسلک کرنے کیلئے فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت شہریوں کو بہترین، باعزت، ارزاں اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ سروس کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پانچ سال گزرنے کے باوجود پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک میٹرو کا منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں نے اس منصوبہ میں تاخیر کی تحقیقات اور کام کو جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے اس منصوبہ میں تاخیر اور اس کے باعث لاگت میں اضافہ کو بدقسمتی قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں ملکی معیشت کے تمام شعبے جمود کا شکار رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں