وزیر خزانہ شوکت ترین نے منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا
اسلام آباد (واصب ابراہیم غوری سے ) حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلیے360 ارب روپے کا منی بجٹ وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔
زرایع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس سپلیمینٹری بل 2021 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے، اس دوران ایوان میں اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی کی، اپوزیشن نے احتجاجاً بل کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا، تاہم اسی شور شرابے میں وزیر خزانہ نے فنانس سپلیمنٹری بل 2021ء سے پہلے ضمنی ایجنڈے کے تحت اسٹیٹ بینک کے حوالے سے بل پڑھ دیا۔ اسپیکر ڈائس کے سامنے شگفتہ جمانی اور حکومتی رکن غزالہ سیفی میں ہاتھا پائی بھی ہوئی
Load/Hide Comments