وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں یونان کے سبکدوش ہونے والے سفیرآ ند ریاس پا پاستاورو کی الوداعی ملاقات
ملتان(عمران قذافی سے ) )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں یونان کے سبکدوش ہونے والے سفیر آ ند ریاس پا پاستاورو نے بدھ کو وزارت خارجہ میں الوداعی ملاقات کی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان یونان کو دو طرفہ اور یورپی یونین کے تناظر میں ایک اہم ملک سمجھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونان میں مقیم تیس ہزار کے قریب پاکستانی کمیونٹی یونان کی معاشی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔وزیر خارجہ نے کورونا وائرس پابندیوں کے دوران 600 کے قریب پاکستانیوں کی یونان واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے یونانی سفیر کی کوششوں کو سراہا۔وزیر خارجہ نے پاکستان اور یونان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافت، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وزیر خارجہ نے سبکدوش ہونے والے یونانی سفیر کے لیے نیک خواہشات کابھی اظہار کیا۔یونانی سفیر آندریاس پاپاستاورونے توصیفی کلمات اور نیک خواہشات کے اظہار پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا