وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹراطہرمحبوب نے پاکستان میٹیرولوجی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ ڈائریکٹر جنرل مہر صاحبزاد خان سے ملاقات

بہاول پور(علی رضا غوری سے ) وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے پاکستان میٹیرولوجی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل مہر صاحبزاد خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میںاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ریجنل میٹیرولوجی ڈیپارٹمنٹ کے قیام پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر اسلامیہ یو نیورسٹی بہاولپور کے مصنوعی بارش کے منصوبے کے ذریعے چولستان کی لاکھوں ایکٹر اراضی کی آبادکاری کے لیے بغداد الجدید کیمپس اور صحرا میں میٹیرولوجی مشاہداتی مراکز کے قیام پر بھی اتفاق ہوا۔ اس کے علاوہ میٹیرولوجی میں ڈگری پروگرام شروع کرنے کے لیے بات چیت ہوئی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے محققین پاکستان میٹیرولوجی ڈیپارٹمنٹ سے موسم کے حوالے سے تمام تر معلومات اور اعداد و شمارحاصل کر سکیں گے ۔ریجنل میٹیرولوجی ڈیپارٹمنٹ کے قیام سے موسمی حالات پر مقامی طور پر مشاہدہ کرنے میں مد د ملے گی۔ ڈائریکٹر جنرل میٹیرولوجی ڈیپارٹمنٹ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے تحقیقی منصوبوں کو قومی امنگوں کے مطابق قرار دیتے ہوئے اپنے ادارے کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں