ن لیگ والےپالش لے کر کھڑے ہیں،کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا،چوہدری فواد حسین
اسلام آباد۔(یاسرملک سے ):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جو لوگ وطن واپسی کیلئے ڈیلوں کا انتظار کریں، وہ سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیں گے، نون لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں صرف کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا۔
ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آپ (ن لیگ) پاکستان کا تاریک دور ہیں، ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں، روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہو جاتی ہے اور پاکستان میں یہی ہوا ہے۔
Load/Hide Comments