لاہورمیں سینئیرصحافی ایازامیرپرنامعلوم افراد کا حملہ

اسلام آباد: سینئیرصحافی ایاز امیر نے کہا ہے کہ انہیں 6 نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ نجی ٹی وی میں پروگرام کرکے نکلا ہی تھے کہ نامعلوم افراد نے گاڑی کو گھیر لیا۔ ایاز امیر نے مزید کہا کہ ملزمان نے اس وقت نشانہ بنایا جب میں دفتر سے نکلا ہی تھا اور انہوں نے پہلے گاڑی روکی اور ڈرائیور سمیت مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔

سینئیر صحافی و تجزیہ کار نے بتایا کہ ملزمان ان کا موبائل اور پرس بھی چھین کر لے گئے ہیں۔ دوسری جانب صحافیوں کی جانب سے واقعہ کی مذمت کی جارہی ہے۔

واقعہ کے حوالے سے سینئیر صحافی اور تجزیہ کار مظہر عباس نے ایاز امیر پر حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل برداشت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں