صدر مملکت عارف علوی مختصر رخصت پرچلےگئے, شہباز شریف سے حلف بھی نہیں لیں گے
اسلام آباد:(واصب ابراہیم غوری سے ) صدر مملکت عارف علوی کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں ڈاکٹرز نے کچھ دن آرام کا مشورہ دے دیا۔
یوتھ ویژن نیوز کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی اور بتایا کہ ڈاکٹرز نے انہیں چند دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر عارف علوی نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف نہیں لیں گے۔
عارف علوی کی جگہ شہباز شریف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وزارت عظمیٰ کا حلف لیں گے
Load/Hide Comments