زرعی مقاصد کیلئے استمعال ہونیوالے ٹیوب ویلوں کیلئےبجلی کی پر یونٹ قیمت بڑھاکر15سے 20فیصد مہنگی کردی گئ ہے چوہدری خالد حسین باٹھ
بہاولنگر(ملک صفدر ضیاء سے )کسانوں کے لیئے مشکلات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے موجود حکومت کسانوں کو ریلف دینے میں بلکل ناکام ہوگئ ہے،ہوشرباء مہنگائی سے تنگ آکر17دسمبرکو کوئٹہ بلوچستان سے احتجاجی مارچ شروع کرنے کااعلان کرتاہوں مارچ بیک وقت بلوچستان اور سندھ سے شروع ہوکر20دسمبر کوکسانوں کا پہلاپڑاؤ لاہور مال روڈ پنجاب اسمبلی کے باہر ہوگا، اور اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ھوئے تو لانگ مارچ کارخ اسلام آباد کردیں گے جو مطالبات کی منظوری تک دھرنا اسلام آباد میں ہی جاری رکھا جائیگا، ان خیالات کااظہار چوہدری خالد حسین باٹھ مرکزی چیئرمین پاکستان کسان اتحاد نے بہاولنگر میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میاں عمیر مرکزی صدر،،،، چوہدری افتخار احمد مرکزی سیکرٹری جنرل،،،، کیپٹن محمد حسین صوبائی صدر،،،
ملک محمد یاسین جھونجھ صوبائی سیکرٹری جنرل،،، مطیع الرحمٰن سمیت دیگر کسان راہنماء بھی تھے، چوہدری خالد حسین باٹھ نے کہا کہ زرعی مقاصد کیلئے استمعال ہونیوالے ٹیوب ویلوں کیلئے کی بجلی پر یونٹ سابقہ 5روپے 35روپے سے بڑھاکر15سے 20فیصد مہنگی کردی گئ ہے، ڈیزل کی قیمتیں جو سابقہ حکومت کے دورمیں85روپے تھی اسوقت144روپے ہیں، اسی طرح یوریاکھاد کا سابقہ ریٹ1200روپے تھا اب2400سوروپے کردیاگیا ہے، ڈی اے پی کھاد جو گذشتہ حکومت کے دورمیں کاشتکاروں کو2250روپے کی ملتی تھی موجودہ دور میں9200روپے سے 9800روپے تک مل رہی ہے،صوبائ صدر کسان اتحاد کیپٹن ریٹائرڈ محمدحسین نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بیجوں کو2سو فیصد مہنگاکردیاگیا ھے، وہ بھی ناقص کوالٹی میں مل رہے ہیں، اسی طرح زرعی آلات، ٹریکٹر ودیگری زرعی مشینری کی قیمتوں میں بھی2سوفیصدسے زائد اضافہ ہوچکاہے،پیسٹی سائیڈ3فیصد مہنگی ھوچکی ہیں،اس کمرتوڑ مہنگائی کیوجہ سے عام آدمی کیطرح کسانوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوچکاہے جسکی وجہ سے کسانوں کاشتکاروں میں بے شدید بے چینی پائی جاتی ہے، ان حالات سے تنگ آکر پاکستان کسان اتحاد نے احتجاج کا فیصلہ کیاہے، پریس کانفرنس سے مرکزی جنرل سیکریٹری چوہدری افتخاراحمد اور صوبائی سیکرٹری ملک یاسین جھنجھ نے بھی خطاب کیاپرہس کانفرنس میں ضلعی صدر کسان اتحاد بہاولنگر صاحبزادہ وحیدکھرل ودیگر کسان راہنماء بھی موجود تھے،