رمضان المبارک میں کب ٹریفک چالان نہیں ہوگا؟
کراچی ( عمران قذافی سے ) ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز چیمہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار سے 2 گھنٹے قبل کسی کا چالان نہیں کیا جائیگا۔
ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار سے 2 گھنٹے قبل کسی گاڑی سوار کا چالان نہیں کیا جائیگا۔
جاری کردہ اپنے ایک بیان میں ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ رمضان المبارک میں ٹریفک بحال رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے اور ٹریفک بحال رکھنے کیلئے تمام پوائنٹس پر اہلکار تعینات ہونگے۔
احمد چیمہ نے مزید بتایا ہے کہ رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کیلیے ٹریفک پولیس کا خصوصی یونٹ تشکیل دے دیا گیا ہے جو افطار کے بعد سےسحری تک فرائض انجام دے گا۔
Load/Hide Comments