راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، کل اجلاس طلب
اسلام ( ثاقب ابراہیم غوری سے ) سابق وزیراعظم و پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کے بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں جب کہ کل قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے مقررہ وقت تک راجہ پرویز اشرف کے علاوہ کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسپیکر منتخب ہونے سے متعلق نوٹیفکیشن رولز کے مطابق جاری کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ راجہ پرویز اشرف کے تجویز اور تائید کنندہ خورشید شاہ اور نوید قمر تھے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس کل 12 بجے طلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ایجنڈے میں شامل ہے۔
اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس 22 اپریل کو ہونا تھا۔
Load/Hide Comments