حمزہ محنت کرو اور دل و جان سے پنجاب کے لوگوں کی خدمت کرو، شہباز شریف

اسلام ( مبشر بلوچ سے )وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیٹے حمزہ شہباز کو پنجاب کا وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ فسطائی حکومت کو گھر بھیجنے کا عمل آسان نہیں تھا، نااہل، بدعنوان اور متشدد حکومت کی وجہ سے عوام کی تکالیف کا ازالہ کرنا مشکل چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ محنت کرو اور دل و جان سے پنجاب کے لوگوں کی خدمت کرو۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے  بھی حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بھائیو اور بہنو، 2018 میں آپ سے چھینا ہوا مینڈیٹ آپ کو لوٹا دیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہو گا جہاں سے ٹوٹا تھا، پنجاب کا حق لاہور سے چلنے والی مال گاڑی سے بنی گالہ نہیں جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں