ترکیہ کے پروفیسر علی کاراکاس کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا سرکاری دورہ—تعلیمی تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

“ترکیہ کے پروفیسر کا خصوصی دورہ—IUB اور بدور یونیورسٹی کے درمیان نیا تعلیمی اتحاد تشکیل!”
خصوصی رپورٹ برائے محمد اسد نعیم چوہدری سے)

یوتھ ویژن نیوز: ( خصوصی رپورٹ برائے محمد اسد نعیم چوہدری سے) ترکیہ کے پروفیسر علی کاراکاس نے اسلامیہ یونورسٹی بہاولپور کا دورہ کیا، وائس چانسلر سے ملاقات میں تعلیمی تعاون، تحقیق اور فیکلٹی ایکسچینج پروگرامز کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

“پروفیسر علی کاراکاس کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران سے ملاقات کے دوران شیلڈ وصول کرتے ہوئے منظر”
پروفیسر علی کاراکاس کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران سے ملاقات کے دوران شیلڈ وصول کرتے ہوئے منظر

ترکیہ کی بردور مہمت اکیف ایرسائے یونیورسٹی کے معروف ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر علی کاراکاس سرکاری دورے پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پہنچے، جہاں انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران سے خصوصی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کی جامعات کے مابین تعلیمی تعلقات کو مزید وسعت دینے، تحقیق میں اشتراک بڑھانے اور فیکلٹی ایکسچینج پروگرامز کو فعال بنانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

پروفیسر علی کاراکاس شعبہ انگریزی لسانیات کے زیرِ اہتمام ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں کلیدی مقرر بھی تھے، جہاں ان کی علمی شراکت اور تحقیق پر مبنی گفتگو کو بھرپور پذیرائی ملی۔ ملاقات کے دوران وائس چانسلر نے معزز مہمان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی، جبکہ پروفیسر کاراکاس نے یونیورسٹی کے تاریخی پس منظر، سہولیات، تعلیمی ماحول اور طلبہ و اساتذہ کے جذبہ خیرسگالی کو سراہا۔

انہوں نے مشترکہ تحقیقی منصوبوں، فیکلٹی تعاون اور دونوں ممالک کے تعلیمی روابط کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔ میٹنگ میں شعبہ انگریزی لسانیات کے چیئرمین ڈاکٹر ریاض حسین، ڈاکٹر ظہور حسین، ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد شجیع الرحمن، رجسٹرار اور ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد بھی شریک تھے۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر شعبہ لسانیات کی خطے میں انگریزی علوم کے فروغ کیلئے کوششوں کو سراہتے ہوئے بین الاقوامی تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں