بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بی ایل ایف کے 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان کےعلاقے مکران میں سیکیورٹی فورسزنے آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کسی کو بھی بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں