ایشیا کپ:بھارت کاپاکستان کوجیت کیلئے182رنزکا ہدف

یوتھ ویژن نیوز ( عاقب غوری سے ) ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت آج ایک بار پھر مدمقابل ہیں۔ ٹاس ہارنے کے بعد انڈیا  کی جانب سے گرین شرٹس کیخلاف بیٹنگ  کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔182 رنز کے ہدف میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

بھارت  کی اوپننگ جوڑی نے ابتدا میں اچھی بیٹنگ کی اور پہلے 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 54 رنز بنائے۔

پاکستانی باؤلرز کی جوڑی محمد حسنین اور نسیم شاہ بیٹنگ پاوور پلے میں  کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

اس کے بعد حارث رؤف نے بھارتی کپتان روہت شرما کو آؤٹ کرکےاوپننگ پارٹنر شپ توڑی۔

روہت شرما 16 گیندوں پر 28 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ 

بھارت کی دوسری وکٹ 62 رنز پر گری جب آر کے راہول شاداب خان کی گیند پر محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے۔

بھارت کی تیسری وکٹ 91 رنز پر گری ، محمد نواز کی گیند پر سوریا کمار یادیو کیچ آؤٹ ہوئے۔

جوشیلے انداز کے مالک فاسٹ بولر شاہنواز دھانی انجری کا شکار ہونے کے بعد آج بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے جو کہ بابر الیون کیلئے بڑا جھٹکا ہے، ان کی جگہ محمد حسنین  پلیئنگ الیون کا حصہ بنے ہیں۔

واضح رہے کہ گروپ سٹیج پر بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کیخلا ف میچ آخری اوور میں جیتا تھا۔ قومی ٹیم 7 ستمبر کو افغانستان کیخلاف میچ کھیلے گی، فائنل 11 ستمبر کو سپر فور کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں