الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل کا ووٹرزلسٹوں میں غلطیوں کا اعتراف

لاہور (ثاقب غوری سے ) – الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے ووٹرزلسٹوں میں غلطیوں کا اعتراف کرلیا، کہتے ہیں کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پانچ تقرر و تبادلے رکوائے گئے۔

لاہور میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے سعید گل نے کہا کہ ایک ڈیٹا انٹری آپریٹر کی غلطی کی وجہ سے 40 لاکھ ووٹرز مردہ نہیں ہوسکتے، ہم نے تصحیح کی ہے، انتخابی شیڈول کے بعد ووٹرز لسٹوں میں ردوبدل نہیں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن پنجاب کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہے، پیکنگ جاری ہے، ضابطہ اخلاق پر پابندی کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ سعید گل کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم آج رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی، لاہور اور ملتان کے حلقوں میں رینجرز تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں