اسلام آباد میں افغانستان پر اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس ، افغان عوام کی مدد کے لیے عالمی برادری کو مدعو کرنے پر ہم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،امریکی وزیر خارجہ کا ٹویٹ

واشنگٹن ۔(واصب ابراہیم غوری سے ):امریکہ کے وزیر برائے خارجہ امور انٹونی بلنکن نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں افغانستان پر اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس ہمارے مشترکہ عزم کی ایک مثال ہے۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ہم اس اہم اجلاس کا انعقاد کروانے اور افغان عوام کی مدد کے لیے عالمی برادری کو مدعو کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں