اسلام آباد سے کراچی جانے والی پروازوں کا روٹ تبدیل

مون سون بارشوں کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کا موسم خراب ہو گیاہے۔ محکمہ سول ایوی ایشن نے اسلام آباد سے کراچی جانے والی پروازوں کا فضائی روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے۔
موسم کی بہتری کے بعد اسلام آباد اور کراچی کے درمیان پرانے روٹ کو بحال کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سول ایوی ایشن کی جانب سے اسلام آباد سے کراچی اور واپس آنے والی پروازوں کو خصوصی ہدایت جاری کر دی گئی ھے۔
ہدایت کے مطابق تمام پروازوں کو اسلام آباد سے براستہ کوہاٹ، ھنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، اباخیل، بارکھان اور سکھر سے کراچی کاروٹ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ھے۔ اس سے قبل کراچی جانے والی پروازیں اسلام آباد سےبراستہ جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، اوکاڑہ، ساھیوال، بورےوالا، وھاڑی، رحیم یارخان، سکھر کےراستے کراچی پہنچتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں