اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اورفلوریڈاانٹرنیشنل یونیورسٹی ریاست ہائے متحدہ کے مابین تدریسی وتحقیقی سرگرمیوں کے اشتراک کے لئے مفاہمتی یادداشت پردستخط

بہاول پور(علی رضا غوری سے )اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی ریاست ہائے متحدہ کے مابین تدریسی وتحقیقی سرگرمیوں کے اشتراک کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ ڈائریکٹریٹ آف انٹرنیشنل لنکجز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر انتظام ہونے والے اس مفاہمتی یادداشت پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل اور فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر اقبال اختر نے دستخط کیے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی ڈین فیکلٹی آف لاء اینڈ چیئر مین شعبہ مطالعہ پاکستان ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکجز ڈاکٹر عابد حسین شہزاد بھی موجود تھے۔ معاہدے کی رو سے دونوں جامعات سوشل سائنسز اور آرٹس کے مضامین میں تدریس اور تحقیق کے لیے تعاون کا جائزہ لیں گی ، آن لائن انٹرنیشنل لرننگ کے ذرائع کا اہتمام کیا جائے گا، فیکلٹی کی پیشہ وارانہ تربیت کے لیے ورکشاپس منعقد کی جائیں گی اور فیکلٹی محققین اور اساتذہ کا آپس میں تبادلہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں