پارکس کو سر سبزو شاداب اور خوبصورت رکھنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔سمیرا ربانی

بہاول پور: ( قاری عا شق حسین سے )ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بہاول پور سمیرا ربانی نے شہر میں قائم پارکس کا دورہ کیا جن میں فرید پارک، مادر ملت پارک، شاہدرہ پارک و دیگر پارکس شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نے پارکس میں موجود اربن فارسٹ اور موسمی پنیری کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ پارکس کو سر سبزو شاداب اور خوبصورت رکھنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پودوں کی دیکھ بھال اور آبیاری پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر عابد یاسین ودیگر سٹاف ہمراہ تھا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں