اداکار محسن عباس حیدر کا مردوں کے عالمی دن پر دوٹوک پیغام

اداکار محسن عباس حیدر مردوں کے عالمی دن سے متعلق بیان

یوتھ ویژن نیوز: پاکستانی اداکار اور گلوکار محسن عباس حیدر نے مردوں کے عالمی دن کے موقع پر معاشرے میں مردوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک پر کھل کر آواز اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر اہم بحث چھیڑ دی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں 19 نومبر کو مردوں کا عالمی دن ایک بار پھر خاموشی سے گزر گیا، جبکہ دوسری جانب خواتین کے عالمی دن پر ہر سال سوشل میڈیا کی سرگرمی، پیغامات، خصوصی پروگرامز اور تعریفی مہمات نمایاں رہی ہیں۔ تاہم مردوں کے عالمی دن پر نہ کوئی خاص مہم دیکھی گئی، نہ ہی موضوع پر ٹی وی پروگرام یا آن لائن گہما گہمی نظر آئی، جس پر اداکار محسن عباس نے اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔

اداکار محسن عباس  مردوں کے عالمی دن سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا
محسن عباس

محسن عباس نے مردوں کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ “کیا آپ کو بیوی، بہن یا گرل فرینڈ نے اس دن کوئی پیغام بھیجا؟” انہوں نے مزید استفسار کیا کہکیا کسی نے آپ کو اس موقع پر کوئی تحفہ دیا؟

محسن عباس نے اپنے پیغام کے آخر میں نے دوٹوک انداز میں لکھا کہ کسی کو بھی مرد کی پرواہ نہیں ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ گئی۔ کئی مردوں نے محسن عباس کی رائے سے اتفاق کیا، جبکہ بعض صارفین نے اسے معاشرتی رویوں کی غیر متوازن ترجیحات کا نتیجہ قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں