ای سی سی نے گیس کی قیمت بڑھانے کی اوگرا کی سمری منظور کرلی
اسلام آباد (مظہر چشتی سے ) – حکومت نے گیس کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی نے) اوگرا کی گیس کی قیمت بڑھانے کی سمری منظور کرلی۔
عوام مزید مہنگائی کیلئے تیار ہو جائیں، ای سی سی نے گیس کی قیمت بڑھانے کی اوگرا کی سمری کی منظوری دے دی۔ گیس قیمتوں میں اضافے سے پانچ سو اسی ارب روپے حاصل ہوں گے۔
گزشتہ 5 سالوں میں گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کی وجہ سے 1230 ارب روپے کا گردشی قرضہ جمع ہوگیا۔ 350 ارب روپے کے گیس بلوں میں کمی آئی، قیمتیں بڑھانے کا شیڈول اوگرا طے کرے گا۔
ادھر حکومت نے 1200 مزید پوائنٹس پر سستا آٹا فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ای سی سی نے 3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کا بھی فیصلہ کر لیا، گندم کی درآمد کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
ای سی سی نے ایچ ای سی کیلئے 9 کروڑ 70 لاکھ کی گرنٹ منظور کر لی۔ 660 میگا واٹ کے کوئلہ سے چلنے والے دو پلانٹس کیلئے 10 ارب روپے کی سرکاری گارنٹی دینے کا بھی فیصلہ کر لیا۔ جائیکا کو سیلز ٹیکس کی مختلف مدوں میں چھوٹ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی حدود میں جائیکا کی جانب سے خدمات پر بھی یہ چھوٹ لاگو رہے گیا۔