روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

حکومت کاروباری برادری کی ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ، خاتون اول بیگم ثمینہ علوی

راولپنڈی۔ (اے پی پی/ واصب ابراہیم غوری سے):خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہاہے کہ ملکی معیشت میں خواتین بھی کلیدی کردار ادا کررہی ہیں ، حکومت کاروباری برادری کی ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ، خواتین کو اپنی صحت پر سنجیدگی سے توجہ دینا ہوگی ، بروقت تشخیص سے چھاتی کے کینسر سے بچا جا سکتا ہے، تاجربرادری چھاتی کے کینسر سے بچاو کی قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ، ہماری خواتین سماجی اور معاشرتی دباو اور لاعملی کی وجہ سے اپنی صحت کو نظر انداز کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے بدھ کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام چھاتی کے سرطان پر قومی آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ایشیائی ممالک میں چھاتی کے کینسر کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور ہر تیرہ منٹ میں ایک عورت میں اس مرض کی تشخیص ہو تی ہے۔انہوں نے ٹیچنگ ہسپتالوں میں میموگرام مشینیں لگانے کی تجویز پیش کی اور کہاکہ اس سے بریسٹ سکریننگ اور تشخیص بارے سہولت میسر ہوسکے گی ۔ بیگم ثمینہ علوی نے کہاکہ ملک کی تاجربرادری حکومت کی کوششوں میں ہاتھ بٹائے۔ حکومت کی جانب سے خواتین کو مالی لحاظ سے بااختیار بنانے کے لیے بنکوں کے ذریعے قرضے بھی دیئے جا رہے ہیں تاہم معلومات اور آگاہی نہ ہونے کے باعث خواتین محروم رہ جاتی ہیں۔ خصوصی افراد کے لیے بھی کئی سکیمیں موجود ہیں۔ چیمبر آف کامرس اور تاجربرادری خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ سیمینار کے موقع پر صدر چیمبر ندیم رئوف ، گروپ لیڈر سہیل الطاف، سینئر نائب صدر عاصم ملک، نائب صدر طلعت اعوان، ایگزیکٹو ممبران، چیئرپرسن عروج ثاقب، خواتین ممبران اور طالبات کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ قبل ا زیں صدر چیمبر ندیم رئوف نے راولپنڈی چیمبر کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین انٹرپرینیورز کو معیشت کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ پاکستان کی پہلی آل پاکستان ویمن چیمبرز پریذیڈنٹ سمٹ منعقد کرنے کا کریڈٹ راولپنڈی چیمبر کو جاتا ہے جہاں پاکستان بھر کے چیمبرز آف کامرس کی خواتین صدور نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔اس کے علاوہ خواتین کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے چیمبر کے احاطے میں انٹرپرینیورشپ پر تربیتی سیشنز کے ساتھ ساتھ متعدد ایونٹس کا بھی اہتمام کر رہا ہے۔ اس میں ایف بی آر رجسٹریشن، این ٹی این،سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان۔ سٹیٹ بینک فنانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، Weboc وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ یقینا انتہائی تشویشناک بات ہے کہ پاکستان میں ہر آٹھویں خاتون کو چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے۔ اگرچہ اکتوبر کو ملک بھر میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے، تاہم میں حکومت اور دیگر اداروں پر زور دینا چاہوں گا کہ آگاہی کے پیغام کو سال بھر مسلسل پھیلانے کی ضرورت ہے۔گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ خواتین کو کاروبار کی طرف راغب کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ وہ بھی ملکی معیشت کی ترقی میں اپناکردار ادا کر سکیں۔سیمینار میں فوجی فاونڈیشن کی معروف انکالوجسٹ ڈاکٹر فوزیہ نے بریسٹ کینسر کی آگہی کے حوالے سے تفصیلی پریذینٹیشن بھی دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com