روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

اب اپنے اینڈروئڈ فون کو عالمی موسمیاتی تحقیقی منصوبے کا حصہ بنائیں

زیورخ: ایک ایپ کی بدولت آپ اپنے اینڈروئڈ فون سے سائنسدانوں کی مدد کرسکتے ہیں جس کی بدولت موسم کی بہترین پیش گوئی میں مدد مل سکتی ہے تاہم صرف اینڈروئڈ فون میں اینڈروئڈ ورژن سیون سے اوپر والے آپریٹنگ سسٹم پر ہی یہ ایپ چل سکتی ہے۔

یورپی خلائی ایجنسی نے ’کمالیئٹ‘ ایپ بنائی ہے جس میں پوری دنیا کے لوگ اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اس طرح فون کے جی پی ایس ریسیور کو استعمال کرتے ہوئے مقامی موسمیاتی کیفیات کی معلومات ایک جگہ جمع ہوسکے گی۔

ہم جانتے ہیں کہ اپنے اپنے مدار میں موجود سیٹلائٹ جی پی ایس سگنل کے تحت کام کرتے ہیں۔ اب سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہی سیٹلائٹ فضائی کیفیات کی تفصیل بھی جان سکتے ہیں۔ مثلاً فضا میں آبی بخارات اگر کم یا زیادہ ہوں تو اس سے سیٹلائٹ سگنل پر اثرپڑتا ہے۔

اسی طرح جب جب سیٹلائٹ سگنل مختلف فضائی حالات سے گزرتے ہیں ان کی کیفیات تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ اس طرح دنیا بھر کے فون سے ملنے والا ڈیٹا موسم اور آب وہوا کی مختلف کییفیات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

اب کمزور سگنل یا ان میں تبدیلی سے سیٹلائٹ اور فون کا فاصلہ اور دیگر فضائی کیفیات سے پوری دنیا کی موسمیاتی معلومات ای جگہ جمع ہوگی۔ اس سے ایک جانب تو موسم کی پیش گوئی بہتر ہوسکے گی اور کمپیوٹر الگورتھم کی مدد سے طویل مدت کی آب و ہوا کی معلومات سے طویل المدتی پیش گوئی بھی ممکن ہوسکے گی۔

دوسری جانب فون اور سیٹلائٹ سگنل دیکھ کر زمین کے گرد موجود آئینی کرے( آئنوسفیئر) کا احوال بھی اچھی طرح معلوم کیا جاسکے گا۔ ہمارا زمینی کرہ مختلف تہوں میں لپٹا ہے اور فضا کے بعد آئنوسفیئر شروع ہوجاتا ہے اور اس کے بعد خلا کی بے وزنی محسوس کی جاسکتی ہے۔

اس طرح دنیا کے ہر علاقے سے مجموعی طور پر لاکھوں کروڑوں فون کا ڈیٹا ایک بہت وسیع موسمیاتی منظرنامہ پیش کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل غیر ارضی خلائی مخلوق کی تلاش کے مشہور پروگرام SETI@Home کی طرح کا ایک منصوبہ پیش کیا گیا تھا۔ اس میں دنیا بھر کے کمپیوٹروں کی فالتو پروسیسنگ قوت استعمال کرکے ڈیٹا کی بڑی مقدار کو سلجھانے میں مدد لی گئی تھی۔

ہم جانتے کہ دنیا بھر میں بہت سے نیوی گیشن سیٹلائٹ کام کررہے ہیں جنہیں گلوبل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹمز (جی این ایس ایس) جھرمٹ کا کانسٹلیشن کہا جاتا ہے۔ ان میں چین، یورپ اور امریکا کے نیوی گیشن سیٹلائٹ قابلِ ذکر ہیں۔ اب اینڈروئڈ فون سے موسم کا احوال دنیا بھر کے علاقوں سے ان سیٹلائٹ کو بھیجا جاسکتا ہے۔

یورپی خلائی ایجنسی نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ ہونے والے صارفین کے کوائف محفوظ رہیں گے۔

واضح رہے کہ شرکا کو شامل ہونے پر ایمیزون واؤچر اور فون کا تحفہ بھی دیا جائے گا تاہم یہ مہم 30 جون تک جاری رہے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com