پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: ایلون مسک کا بڑا اعلان، موبائل نیٹ ورک کا نیا دور شروع!

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: ایلون مسک کا بڑا اعلان، موبائل نیٹ ورک کا نیا دور شروع!

یوتھ ویژن : ( رپورٹ علی حسنین سے )

علی حسنین

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے موبائل ٹاورز کے بغیر فون سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے اب موبائل نیٹ ورک خلا سے حاصل کیا جا سکے گا۔ اس سروس کی بیٹا ٹیسٹنگ 27 جنوری 2025 سے شروع کی جا سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ‘ایکس’ پر اس بات کا اعلان کیا کہ اسٹار لنک کی ڈائریکٹ ٹو سیل سیٹیلائٹ سروس کی بیٹا ٹیسٹنگ کا آغاز آج سے ہوگا۔ اس نئی سروس کے لیے صارفین کو کسی نئے فون یا اضافی ہارڈ ویئر کی ضرورت نہیں ہوگی۔ موبائل فونز سیدھے سیٹیلائٹ سے جڑ کر کام کریں گے، جس سے روایتی سیلولر انفراسٹرکچر کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

یہ نئی ٹیکنالوجی کمیونیکیشن کے طریقوں میں انقلابی تبدیلی لا سکتی ہے، کیونکہ اس کے ذریعے صارفین کہیں بھی اور کبھی بھی ٹیکسٹ، کالز اور انٹرنیٹ کا استعمال کر سکیں گے، چاہے وہ کتنی بھی دور جگہ پر ہوں۔

اسٹار لنک کی یہ سروس ایمرجنسی حالات میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر جب روایتی نیٹ ورک کام نہ کر رہا ہو۔ اس سروس کی بیٹا ٹیسٹنگ اسپیس ایکس کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے، اور اگر یہ کامیاب ہو جاتی ہے تو یہ ان علاقوں میں رہنے والے یا سفر کرنے والے لوگوں کے لیے مفید ثابت ہو گی جہاں سیلولر نیٹ ورک دستیاب نہیں۔

اس سروس کے ذریعے 2 جی بی پی ایس سے زیادہ کی اسپیڈ کی توقع کی جا رہی ہے، اور اسٹار لنک کا مقصد ان دیہی اور مشکل رسائی والے علاقوں میں کنکٹیویٹی کے مسائل کو حل کرنا ہے جہاں نیٹ ورک کی سہولت محدود ہوتی ہے۔

یہ سیٹیلائٹس اسپیس ایکس کے فالکون 9 اور اسٹار شپ راکیٹس کے ذریعے خلا میں بھیجے گئے ہیں اور یہ لیزر بیک ہال کے ذریعے اسٹار لنک نیٹ ورک سے جڑ کر عالمی سطح پر کنکٹیویٹی فراہم کرتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes