سینیٹ کمیٹی برائے اطلاعات و ٹیکنالوجی نے ڈیجیٹل نیشنل پاکستان بل 2025 کی منظوری دے دی

سینیٹ کمیٹی برائے اطلاعات و ٹیکنالوجی نے ڈیجیٹل نیشنل پاکستان بل 2025 کی منظوری دے دی

یوتھ ویژن : (مظہر اسحاق چشتی سے )

mazhar chisthi

اسلام آباد: آج پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ کمیٹی برائے اطلاعات و ٹیکنالوجی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان نے کی۔ اجلاس میں کمیٹی نے "ڈیجیٹل نیشنل پاکستان بل 2025” کو اکثریتی ووٹ سے منظور کیا۔ یہ بل وزیر اطلاعات و مواصلات مس شزا فمیٹا خواجہ نے 24 جنوری 2025 کو سینیٹ میں پیش کیا تھا۔

SENATE STNADING COMMITTE MEDIA e1737980131437

ڈیجیٹل نیشنل پاکستان بل 2025 ایک تاریخی قانون ہے جو پاکستان کو ڈیجیٹلی طور پر مستحکم ملک بنانے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اس بل کا مقصد پاکستان میں ایک مضبوط ڈیجیٹل سوسائٹی، مستحکم ڈیجیٹل معیشت اور موثر حکمرانی کو فروغ دینا ہے۔ یہ بل ملک کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے بنیاد فراہم کرتا ہے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ذریعے جدت، اقتصادی ترقی اور سماجی بہبود میں بہتری لانے کی کوشش کرتا ہے۔

مزید پڑھیں : سینیٹ کمیٹی کا انسدادِ الیکٹرانک جرائم (ترمیمی) بل 2025 پر جائزہ

اجلاس میں سینیٹرز کامران مرتضیٰ، سینیٹر ندیم احمد بھٹو، سینیٹر انوشہ رحمان احمد خان، سینیٹر منظور احمد، سینیٹر سید کاظم علی شاہ اور سینیٹر سیف اللہ سرور خان نیازی نے بھی شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes