مریم نواز کا ہونہار اسکالرشپ پروگرام خیبرپختونخوا اور بلوچستان تک پھیلانے کا عزم

مریم نواز کا ہونہار اسکالرشپ پروگرام خیبرپختونخوا اور بلوچستان تک پھیلانے کا عزم

یوتھ ویژن : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پیر کے روز ڈیرہ غازی خان میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کا افتتاح کیا اور خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے طلبہ کو بھی اسکالرشپ فراہم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

تقسیم اسناد کی تقریب کے دوران مریم نواز نے 1200 سے زائد طلبہ میں 3 کروڑ روپے کے اسکالرشپ تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا:
"میری خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بچوں کو بھی اسکالرشپ فراہم کیے جائیں۔ مریم نواز آپ سے کچھ نہیں مانگتی، بس یہ خواہش ہے کہ آپ اپنے والدین کی عزت کریں اور ان کا فخر بنیں۔”

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ طلبہ کو معیاری تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید اعلان کیا کہ طلبہ کو لیپ ٹاپ اور ای-بائیک بھی فراہم کی جائیں گی۔

اس سے قبل مریم نواز شریف نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں منعقدہ ہونہار اسکالرشپ تقریب میں طلبہ کے لیے ایک زبردست اعلان کیا۔ انہوں نے کہا:
"جو طلبہ 65 فیصد سے زائد نمبر حاصل کریں گے، انہیں لیپ ٹاپ دیے جائیں گے، اور میں خود آپ کو یہ لیپ ٹاپ جلد فراہم کروں گی۔”

مریم نواز شریف نے کہا کہ اس وقت سالانہ 30,000 ہونہار اسکالرشپ دی جاتی ہیں، لیکن یہ تعداد ناکافی ہے اور اسے 20,000 تک بڑھایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ سال کے بجٹ میں ہونہار اسکالرشپ کی تعداد بڑھا کر 50,000 کی جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes