امریکی صدر کی حلف برداری میں نئی روایت، ٹرمپ کی تقریب سخت سردی کے باعث انڈور منتقل

امریکی صدر کی حلف برداری میں نئی روایت، ٹرمپ کی تقریب سخت سردی کے باعث انڈور منتقل

یوتھ ویژن : ( علی رضا ابراہیم غوری سے )

ali raza

واشنگٹن: امریکی صدر کی حلف برداری کی تقریب، جو روایتی طور پر کیپٹل ہل کے باہر نیشنل مال پر منعقد کی جاتی ہے، اس بار سخت سردی کے باعث ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے اندرونی مقام ’کیپٹل ون ارینا‘ میں منعقد کی جا رہی ہے۔

ٹرمپ کے حامی بڑی تعداد میں ’کیپٹل ون ارینا‘ کے باہر جمع ہو رہے ہیں، جہاں یہ تقریب اور روایتی پریڈ منعقد ہو رہی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد سخت موسم کے پیش نظر عوام اور شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

ہمارے نمائندہ علی رضا ابراہیم غوری نے اطلاع دی کہ ٹرمپ کے حامی شدید جوش و خروش کے ساتھ تقریب کا حصہ بننے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ تقریب کے دوران مختلف ثقافتی اور موسیقی کے پروگرامز بھی پیش کیے جائیں گے تاکہ اس تاریخی موقع کو یادگار بنایا جا سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes