انسٹیٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری ، بائیو ٹیکنالوجی اینڈ بائیوانفارمیٹکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد


تحریر حافظ بلال محمود

اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور (IUB) میں انسٹی ٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری، بائیوٹیکنالوجی، اور بائیوانفارمیٹکس (IBBB) لائف سائنسز میں تعلیم اور تحقیق کا ایک اہم مرکز ہے۔ 2020 میں قائم کیا گیا، IBBB ڈیپارٹمنٹ آف بائیو کیمسٹری ، بائیو ٹیکنالوجی اینڈ بائیوانفارمیٹکس سے تیار ہوا، جس نے 2009 میں BS ڈگری پروگرام پیش کرنا شروع کیا اور 2011 اور 2014 میں بالترتیب MS اور PhD پروگراموں تک پھیلا دیا۔ انسٹی ٹیوٹ میں تین شعبہ جات شامل ہیں: بائیو کیمسٹری اور مالیکیولر بائیولوجی، بائیو ٹیکنالوجی، اور بائیوانفارمیٹکس۔ یہ انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کی ایک رینج پیش کرتا ہے جو طلباء کو ان شعبوں میں جامع علم اور عملی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کا مشن اعلیٰ معیار کے پیشہ ور افراد پیدا کرنا ہے جو تدریس، تحقیق اور صنعت میں حصہ ڈالنے کے قابل ہوں، اس طرح قومی ضروریات کو پورا کریں۔ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ فیکلٹی کے ساتھ، جن میں سے بہت سے غیر ملکی تربیت یافتہ ہیں، IBBB تحقیقی شعبوں جیسے کہ ڈرگز کی دریافت، نینو پارٹیکل بائیو ایکٹیویٹی، مائکروبیل خصوصیات، اور ویکسین کی ترقی،انزائم انجینئرنگ، جینیاتی ایڈیٹنگ اور جینومک تجزیہ پر زور دیتا ہے۔

یہ ادارہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کو فروغ دیتا ہے اور علمی اور تحقیقی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے کانفرنسز اور ورکشاپس کا اہتمام کرتا ہے۔ انسٹیٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری ، بائیو ٹیکنالوجی اینڈ بائیوانفارمیٹکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام کیمسٹری، بائیو کیمسٹری، بائیو ٹیکنالوجی اور بائیو انفارمیٹکس میں جدت کے موضوع پربین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی ۔ ہایئر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان، پاکستان سائنس فاؤنڈیشن، پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور دیگر اداروں کے اشتراک سے ہونے والی اس کانفرنس میں آن لائن اور فزیکل ذرائع سے جاپان، نیوزی لینڈ، جرمنی، عمان، فرانس، سکاٹ لینڈ، چین، برطانیہ اور پاکستان کی مختلف جامعات سے آئے ہوئے مندوبین شریک ہوئے ۔

افتتاحی سیشن میں وائس چانسلرایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر ملک مجدد الرحمان، وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مظہر ایاز، وائس چانسلر گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی سیشن میں ڈاکٹر ہیرویوکی اوکو پروفیسر شعبہ کیمسٹری اینڈ کیمیکل بائیولوجی گومایونیورسٹی جاپان اور ڈاکٹر عمران علی سویڈش کیمیکلز ایجنسی کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ اسٹاک ہوم سویڈن نے کلیدی خطبات پیش کیے۔ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف ڈین فیکلٹی آف کیمیل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز نے کہا کہ بائیو کیمیکل سائنس میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور تدریس و تحقیق میں پاکستان بھر منفرد مقام رکھتی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ایلومینائی قومی اور عالمی سطح پر اہم ترین پالیسی ساز اور تحقیقی اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔











انہوں نے کانفرنس کے انعقاد اور تعاون پر خصوصی سرپرستی پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کا شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس کے فوکل پرسن ڈاکٹر مرزاعمران شہزاد نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد کیمیا، حیاتیاتی کیمیا، حیاتیاتی ٹیکنالوجی اور حیاتیاتی شماریات میں عالمی سطح پر ہونے والی جدید ترین تحقیقی پیش رفت اور مستقبل کو ممکنات کا جائزہ لینا ہے۔ دنیا بھر میں حیاتیات اور کیمیا سے متعلقہ مضامین میں غیر معمولی ترقی ہوئی ہے۔ کانفرنس میں شریک دنیا بھر سے آئے ہوئے ماہرین ان جدید سائنسی مضامین میں ہونے والی پیش رفت میں ہمارے اساتذہ اور طلباوطالبات کو آگاہ فراہم کی۔ پہلے روز 8متوازی سیشن میں 121 سے زائد مقالات پیش کیے گئے۔




اختتامی سیشن میں ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی اورمارکیٹنگ منیجر ڈی ایچ اے بہاول پور بریگیڈئر ریٹارئرڈ عالم ڈار حسین شاہ خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اس موقع پر کانفرنس فوکل پرسن ڈاکٹر مرزاعمران شہزاد نے ملکی و غیر ملکی مندوبین کا شکریہ ادا کیا۔





