اسد میمن کا کارنامہ، ماؤنٹ ونسن سر کرلیا

اسد میمن کا کارنامہ، ماؤنٹ ونسن سر کرلیا

یوتھ ویژن : پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے عالمی سطح پر ایک اور کامیابی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی، ماؤنٹ ونسن سر کرلی۔ یہ ان کے 7 براعظم کی بلند چوٹیوں کی مہم کا چھٹا مرحلہ تھا، جسے انہوں نے کامیابی سے مکمل کیا۔

ماؤنٹ ونسن کی بلندی 4,892 میٹر ہے اور اسے دنیا کی سرد ترین چوٹی سمجھا جاتا ہے۔ اس عظیم کارنامے کو انجام دینے کے بعد اسد علی میمن نے کہا کہ یہ کامیابی ان تمام افراد کے نام ہے جو محنت اور عزم پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے سفر کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اب ان کا اگلا ہدف "پنچاک جایا” کی چوٹی ہے، جو اس مہم کی آخری چوٹی ہے۔

اس کے علاوہ، پاکستانی کوہ پیما ثمر خان نے بھی ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، جب انہوں نے ارجنٹائن میں جنوبی امریکا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ اکونکاگو سر کی۔

ثمرخان نے صبح 4 بجے 9 خواتین کوہ پیماؤں کے ساتھ اس سفر کا آغاز کیا اور دوپہر 2 بجے اس بلند چوٹی تک پہنچ کر اپنے ملک کا نام روشن کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ سفر نہایت چیلنجز سے بھرا ہوا تھا، خاص طور پر سردی اور تیز ہواؤں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اللہ کی مدد اور پاکستانی قوم کی دعاؤں سے تمام مشکلات پر قابو پایا۔

50% LikesVS
50% Dislikes