پاکستان کی پریانکا چوپڑا: سونیا حسین 5 منٹ میں لاکھوں کمانے والی اداکارہ بن گئیں!

پاکستان کی پریانکا چوپڑا: سونیا حسین 5 منٹ میں لاکھوں کمانے والی اداکارہ بن گئیں!

کراچی: پاکستانی اداکارہ سونیا حسین، جو اپنی خوبصورتی اور پریانکا چوپڑا سے مشابہت کے باعث ٹرینڈ کر رہی ہیں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق محض 5 منٹ کے اشتہار سے ایک لاکھ روپے کما چکی ہیں۔

سونیا حسین کا شمار ان پاکستانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہیں نہ صرف ملک میں بلکہ سرحد پار بھی خوب پذیرائی حاصل ہے۔ ان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 3.1 ملین سے تجاوز کر چکی ہے، جہاں وہ اپنی دلکش تصاویر اور زندگی کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سونیا حسین کے اثاثوں کی مالیت 57 کروڑ روپے ہے، جو اداکارہ ہانیہ عامر کے اثاثوں (48 کروڑ روپے) سے زیادہ ہے۔

سونیا حسین نے کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور فلم "ٹچ بٹن” میں مرکزی کردار ادا کرکے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ ان کی شخصیت اور کامیابیاں انہیں پاکستان کی پریانکا چوپڑا کا خطاب دلانے میں کامیاب رہی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes