رشوت خوروں کے خلاف بڑی کارروائی: آئی جی سندھ کا فیصلہ، 26 افسران و اہلکار معطل

رشوت خوروں کے خلاف بڑی کارروائی: آئی جی سندھ کا فیصلہ، 26 افسران و اہلکار معطل

یوتھ ویژن : ( معظم حُسین سے ) کراچی میں سندھ پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس برانچوں میں رشوت خوری کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 26 افسران و اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نے ڈرائیونگ لائسنس برانچوں میں مبینہ کرپشن کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران و اہلکاروں کو فوری معطل کر کے بی کمپنی رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

معطل شدہ اہلکاروں میں 3 انسپکٹر، 1 لیڈی انسپکٹر، 5 سب انسپکٹرز، اور 2 اے ایس آئی شامل ہیں۔ معطل افسران کا تعلق کراچی کی کلفٹن، ملیر، سعود آباد، ناظم آباد، سعیدآباد، اور سکھر برانچوں سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2 اہلکاروں کا تعلق ساؤتھ زون انویسٹی گیشن اور سیکیورٹی زون ٹو سے بھی نکلا ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے سعود آباد برانچ کے 7 افسران کو بھی معطل کیا گیا تھا۔

مزید برآں، اسپیشل برانچ میں گٹھ جوڑ اور منظم جرائم چلانے والوں کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں، جس کے بعد مزید بڑی کارروائیاں متوقع ہیں۔

اہلکاروں کی معطلی سے سندھ پولیس کے انسدادی اقدامات پر سوالیہ نشان اٹھا دیا گیا ہے، لیکن یہ کارروائی ایک واضح پیغام ہے کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes