اسلام آباد میں 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس اعلیٰ تعلیم میں جنوبی ایشیا کے علاقائی تعاون کو فروغ دینا اختتام پذیر


یوتھ ویژن : ( علی رضا ابراہیم غوری سے ) اعلیٰ تعلیم میں جنوبی ایشیا کے علاقائی تعاون کو فروغ دینا” (PSARCHE) کے عنوان سے 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی۔
تیسرے دن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے زیرِ اہتمام "ہائر ایجوکیشن ڈیولپمنٹ ان پاکستان” فورم میں شریک قومی اور بین الاقوامی مندوبین سے ملاقات کی۔
ڈاکٹر کامران نے نیشنل اسکلز یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار، تھل یونیورسٹی بھکر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار، اور سر سید کیس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اسلام آباد کے چانسلر ڈاکٹر شواب اے خان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات تعلیمی معیارات میں بہتری کے لیے باہمی تعاون اور اشتراک پر گفتگو کے لیے منعقد ہوئی۔

