سیف علی خان پر قاتلانہ حملہ: پولیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

سیف علی خان پر قاتلانہ حملہ: پولیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر چاقو حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ کرینہ کپور نے باندرہ پولیس کو اپنی رہائش گاہ پر بیان ریکارڈ کروا دیا۔

پولیس نے حملے کے معاملے میں 30 سے زائد افراد کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں جبکہ کرائم برانچ سمیت 20 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی قبضے میں لے لی گئیں اور تین مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

جمعرات کی علی الصبح سیف علی خان پر 11ویں منزل پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا، جس میں ان کی ریڑھ کی ہڈی کو شدید چوٹ آئی۔ اداکار کا لیلاوتی اسپتال میں علاج جاری ہے، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

اس سے قبل پولیس نے سیف کے عملے کے ارکان کو بھی تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا۔ تاہم، اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے پولیس تحقیقات مزید تیز کر رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes