اٹلی اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے ضروری بینک اسٹیٹمنٹ کی تفصیلات

اٹلی اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے ضروری بینک اسٹیٹمنٹ کی تفصیلات

اٹلی، یورپ کا ایک معروف تعلیمی مرکز، اپنی ثقافت، خوبصورتی، تاریخی مقامات اور یونیورسٹیوں کے لیے مشہور ہے۔ پاکستانی طلبہ جو اٹلی میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں، ان کے لیے اسٹوڈنٹ ویزا لینا لازمی ہے۔

اٹلی کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دہندگان کو اطالوی قونصل خانے میں اپنی درخواست جمع کروانی ہوگی۔ اگر آپ دیگر یورپی ممالک کا بھی سفر کریں گے، تو درخواست اس ملک کے قونصل خانے میں جمع کروائیں جہاں آپ سب سے زیادہ وقت گزاریں گے۔

ویزا درخواست کے اہم تقاضوں میں ایک مستند بینک اسٹیٹمنٹ شامل ہے، جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ درخواست گزار کے پاس اٹلی میں قیام کے دوران اخراجات پورا کرنے کے لیے کافی مالی وسائل موجود ہیں۔

17 جنوری 2025 کے مطابق، اٹلی میں روزمرہ اخراجات کے لیے کم از کم 30 یورو درکار ہیں، جو ایک ماہ کے لیے تقریباً 900 یورو بنتے ہیں۔ پاکستانی کرنسی میں، موجودہ شرح تبادلہ (1 یورو = 287.19 روپے) کے مطابق، 30 دن کے قیام کے لیے کم از کم بینک بیلنس تقریباً 2,58,474 روپے ہونا ضروری ہے۔

اس کے علاوہ، ویزا کے لیے درج ذیل دستاویزات لازمی ہیں:

  • داخلہ فارم
  • حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر
  • کم از کم تین ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ
  • یونیورسٹی میں داخلے یا پری-ایڈمیشن کی تصدیق
  • اٹلی میں رہائش کا ثبوت
  • مالی وسائل کی تصدیق
  • میڈیکل انشورنس
  • تعلیمی پروگرام کی زبان (اطالوی یا انگریزی) کی مناسب مہارت کا ثبوت

درست مالی دستاویزات کے ساتھ ویزا درخواست جمع کروا کر، طلبہ اٹلی میں اپنی تعلیمی زندگی سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes