مریم نواز کا طلبہ کے لیے وظائف، لیپ ٹاپس اور ای بائیکس کا اعلان

مریم نواز کا طلبہ کے لیے وظائف، لیپ ٹاپس اور ای بائیکس کا اعلان

یوتھ ویژن : ( شہزاد حُسین بھٹی سے ) پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اوکاڑہ ڈویژن میں "سی ایم ہونہار اسکالرشپ” کا افتتاح کرتے ہوئے طلبہ میں وظائف کے چیکس، نئے کور آئی 7 لیپ ٹاپس اور ای بائیکس تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔

اوکاڑہ میں ایک میڈیکل کالج، گرلز ہاسٹل اور انڈر پاس کی تعمیر کا اعلان بھی کیا گیا۔ ہونہار اسکالرشپ کے تحت 1,438 طلبہ میں 7 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد کے وظائف تقسیم کیے جائیں گے، جبکہ ساہیوال یونیورسٹی، یونیورسٹی آف اوکاڑہ اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینیمل سائنسز کے طلبہ بھی اس اسکیم سے مستفید ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’ہونہار اسکالرشپ میرا خواب ہے کہ کم آمدنی والے بچے بھی LUMS، NUST اور FAST جیسی جامعات میں تعلیم حاصل کر سکیں۔‘‘

مریم نواز نے اس موقع پر "آسان کاروبار فنانس اسکیم” کا بھی افتتاح کیا، جس کے تحت 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک کے سود فری قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ ادائیگی آسان اقساط میں ہوگی۔

مزید برآں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ "جو لوگ پٹرول بم بناتے تھے، وہ اب جیل میں ہیں، جبکہ القادر یونیورسٹی کے طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ، وظائف اور ای بائیکس فراہم کی جائیں گی۔”

50% LikesVS
50% Dislikes