کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا ، مزید 49 افراد جاں بحق
اسلام آباد -(قاری عاشق حسین سے ) مہلک کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا ، مزید 49 افراد خونی وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے جس کے بعد پاکستان میں خونی وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 29 ہزار 877 ہو گئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو ہزار 465 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ، ملک بھر میں اب تک 14 لاکھ 91 ہزار 423 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں ۔13 لاکھ 88 ہزار 517 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ، ملک بھر میں مجموعی طور پر دو کروڑ 58 لاکھ 96 ہزار758 کورونا ٹیسٹ کئے گے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 49 ہزار 553 ٹیسٹ کئے گئے ۔
سندھ میں اب تک پانچ لاکھ 60 ہزار 670 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ، پنجاب میں چار لاکھ 96 ہزار 724 ، خیبرپختونخوا میں دو لاکھ 12 ہزار 78 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 388 ، بلوچستان میں 35 ہزار 133 ، آزاد جموں و کشمیر میں 42 ہزار 180 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 250 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔