ضلع لودھراں میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ 20 کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

IMG 20211023 WA0013

لودھراں (فہیم خان سے )ڈی ایس پی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ20سید رضوان شاہ کی زیر نگرانی روڈ سیفٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کرد یاگیا ہے۔ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں ایس ایس پی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سینٹرل IIIاین 5رحیم یار خان میاں آفنان امین، ایس پی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹرIIندیم اشرف وڑائچ،اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اشرف صالح،رہنما پاکستان تحریک انصاف ملک آصغر ارائیں، ڈائریکٹر لکی سنیکس عزیر احمد چوہدری نے خصوصی طورپر شرکت کی۔ روڈ سیفٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سینٹرل IIIاین 5رحیم یار خان میاں آفنان امین نے کہاکہ وقت کا تقاضا ہے کہ روڈ سیفٹی کو بنیادی تعلیم نصاب میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے کہ نوجوان نسل روڈ سیفٹی اصولوں بارے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے روڈ سیفٹی بارے شعور اُجاگرکرنے کیلئے ڈی ایس پی بیٹ20 سید رضوان شاہ کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔ انہوں نے کہاکہ بیٹ 20کا روڈ سیفٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ایک نہایت احسن اقدم ہے۔ انہوں نے مزیدکہ نسل نو کو روڈ سیفٹی اصولوں بارے آگاہی فراہم کرکے قومی شاہرات پر حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ روڈ سیفٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ندیم اشرف وڑائچ نے کہاکہ ٹریفک قوانین اور حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہوکر حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ موبائل فون سے ناصرف ہمارے ہاتھ مصروف ہو جاتے ہیں بلکہ اس سے استعمال سے توجہ بھی ڈرائیونگ سے ہٹ جاتی ہے جو انتہائی جان لیوا حادثات کا باعث بن سکتی ہے۔انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہمیشہ ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اپنی اور اپنے پیاروں کی جانوں کی حفاظت کیلئے روڈ سفیٹی اصولوں پر ہر صورت عمل کیا جائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ20سید رضوان شاہ نے تمام معز ز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تقریب میں اُنکی آمد پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ٹریفک قوانین کی پابندی سے خطرناک حادثات سے محفوط رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنا کر کئی قیمتی جانوں کو بچاسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کی اولین ترجیح وڈ سیفٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موٹر وے پولیس بیٹ20کے ان اقدامات اور موٹر پولیس افسران کی کاوشوں سے شاہراہ پر حاثات میں خاطر خواجہ کمی ہو گی۔انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہمیشہ ملک و قوم کو قوانین پر عملدرآمد کروانے کے اقدامات کرتی رہے گی۔انہوں نے افتتاحی تقریب کے انعقادمیں معاونت پر لکی سنیکس کے ڈائریکٹر عزیر احمد چوہدری کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے روڈ سیفٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی شاندار افتتاحی تقریب کے انعقاد پر بیٹ 20کے موٹر وے پولیس افسران انسپکٹر عاصم عرشان، سید رؤ ف کریم شاہ، مطاہر ظفر بندیشہ سمیت دیگر پولیس افسران کو دلی مبارک باد پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر لکی سنکیکس عزیر احمد چوہدری نے ٹریفک قوانین کی پابندی اور حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔تقریب کے دوران ڈی ایس پی سید رضوان شاہ نے شرکاء سے روڈ سیفٹی اصولوں پر عمل پیرا ہونا کا حلف بھی لیا۔ تقریب کے اختتام پر موٹروے پولیس بیٹ 20کی جانب سے معزز مہمان کرامی کو یادگاری شیلڈیں بھی پیش کی گئی۔ افتتاحی میچ کے اختتام پر ایس پی موٹروے پولیس ندیم اشرف وڑائچ نے مین آف دی میچ کھلاڑی کو سیفٹی ہیلمٹ بطور انعام پیش کیا۔ واضح رہے کہ روڈ سیفٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں 16ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور یہ ٹورنامنٹ دس روز تک جاری رہے ہگا۔روڈ سیفٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں لکی سیکنس کی انتظامیہ کا خصوصی تعاون حاصل رہیگا۔

IMG 20211023 WA0012
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں