اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر اعظم کی زیرِصدارت سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وفاقی اور صوبائی وزراء کا تعاون مانگ لیا پی ٹی آئی کے بانی کی جان کو خطرہ سندھ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار پر سوال عمران خان نے معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے حکومتی کمزوری کی پیش گوئی کی۔ بلوچستان کے کچھ ضلع ژوب 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی توثیق کردی تنزلی کا شکار معاشرے کے سدھار کی آخری اُمید اساتذہ اور اُن سے ہونےوالا ہتک آمیز سلوک طالبان نے حکومت پاکستان کو ‘بہت برے نتائج’ سے خبردار کردیا "اسلامیہ یونیورسٹی کا یورپی یونین کے وفد کا خیرمقدم شمسی توانائی، آرٹسٹری اور کیمپس اسپلنڈر کی نمائش” عائشہ عمر نے سرجری کے بعد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی گوگل میٹ نے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا۔

کورونا کی پانچویں لہر مزید 48 جانیں لے گئی، 24 گھنٹے کے دوران 6377 کیسز رپورٹ

اسلام آباد :(عمران قذافی سے ) ملک بھر میں عالمی وبا کورونا کے وار جاری ہیں اور کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ نو چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 48 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 420 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 48 ہزار 663 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 85 ہزار 810، سندھ میں 5 لاکھ 47 ہزار 920، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 99 ہزار 195، بلوچستان میں 34 ہزار 634، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 837، اسلام آباد میں ایک لاکھ 30 ہزار 373 جبکہ آزاد کشمیر میں 39 ہزار 894 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 52 لاکھ 58 ہزار 723 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 121 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 17 ہزار 385 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 618 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 48 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 420 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 219، سندھ میں 7 ہزار 869، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 31، اسلام آباد میں 983، بلوچستان میں 368، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 761 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے بند کر دئے گئے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے بھی سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com