ڈی ایچ اے بہاولپور میں آل پاکستان ٹرائی ایتھلان مقابلوں 2021 کا قومی سطح پر انعقاد
DHAبہاولپور میں آل پاکستان ٹرائی ایتھلان مقابلوں 2021 کا قومی سطح پر انعقاد کیا گیااس مقابلے کا مقصد پاکستان خاص طور پر جنوبی پنجاب میں صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کرنا ہے۔اس مقابلے میں ملک کے تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کی نمائندگی کرنے والے552 ٹرائی اتھلیٹس نے حصہ لیا ٹرائی اتھلیٹس میں مختلف سرکاری محکموں ، پاکستان آرمی، سول آرمڈ فورسز، کالجوں ، یونیورسٹی اور مدارس کے طلباء نے شرکت کی۔پاکستان ٹرائی ایتھلان فیڈریشن اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے پیشہ ور کھلاڑی بھی اس ایونٹ کا حصہ تھے۔
آل پاکستان ٹرائی ایتھلان مقابلہ تین ایونٹ پر مشتمل تھا۔جس مین 300 میٹر تیراکی، 20 کلومیٹر سائیکلنگ اور 10 کلومیٹر کراس کنٹری دوڑ شامل تھی۔
![ڈی ایچ اے بہاولپور میں آل پاکستان ٹرائی ایتھلان مقابلوں 2021 کا قومی سطح پر انعقاد 1 2](https://youthvision.pk/wp-content/uploads/2021/10/2-1024x683.jpg)
DHAبہاولپور میں مقابلے کے اختتام پر انعامات کے تقسیم کی تقریب شروع ہوئی جس میں کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء مہمان خصوصی تھے۔مشہور ہاکی اولمپئین شہباز سینئر اس شاندار ایونٹ کے مہمان اعزازی تھے۔ اس موقع پر کور کمانڈر نے کہا کہ اس طرح کی دلچسپ سرگرمیاںمعاشرے میں صحت مند اور مثبت رجحانات کو فروغ دینےمیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
اس مقابلے میں جیتنے والوں میں کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے تمغے اور انعامات تقسیم کئیے۔اولمپئن ارشد ندیم، ہاکی کوچ خواجہ جنید، کوہ پیماہ صائمہ بیگ، اولمپئین باکسر اصغر چنگیزی سمیت قابل ذکر معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر آل پاکستان ٹرائی ایتھلیٹکس فیڈریشن ، ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے صدر بھی موجود تھے۔سہیل عامر اوپن کیٹیگری میں بہترین کھلاڑی قرار پائے جنہوں 1 گھنٹہ اور 15 منٹ میں مکمل کیااور گولڈ میڈل کے ساتھ 5 لاکھ کا نقد انعام حاصل کیامحمدبلال نے دوسری اور عامر عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔