اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر اعظم کی زیرِصدارت سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وفاقی اور صوبائی وزراء کا تعاون مانگ لیا پی ٹی آئی کے بانی کی جان کو خطرہ سندھ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار پر سوال عمران خان نے معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے حکومتی کمزوری کی پیش گوئی کی۔ بلوچستان کے کچھ ضلع ژوب 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی توثیق کردی تنزلی کا شکار معاشرے کے سدھار کی آخری اُمید اساتذہ اور اُن سے ہونےوالا ہتک آمیز سلوک طالبان نے حکومت پاکستان کو ‘بہت برے نتائج’ سے خبردار کردیا "اسلامیہ یونیورسٹی کا یورپی یونین کے وفد کا خیرمقدم شمسی توانائی، آرٹسٹری اور کیمپس اسپلنڈر کی نمائش” عائشہ عمر نے سرجری کے بعد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی گوگل میٹ نے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا۔

حیسکول پٹرولیم کی جانب سے 54 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

حیسکول پٹرولیم کی جانب سے منی لانڈرنگ کا انکشاف سامنے آیا ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے حیسکول کے خلاف کاروائی کی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق حیسکول پٹرولیم کمپنی کی جانب سے 54 ارب سے زیادہ کی منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ حیسکول میں منی لانڈرنگ اور مالیاتی دھوکہ دہی پر 30 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق منی لانڈرنگ اور مالی دھوکہ دہی کی تحقیقات کے دوران شواہد سامنے آنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں ایف آئی اے نے قومی بینک کے دو سابق صدر اور حاضر افسران کو نامزد کیا ہے، ایف آئی اے کی جانب سے ایک ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ملی بھگت سے قومی مالیاتی ادارے سے اربوں روپے قرضہ لیا اور رقم کو مالیاتی فراڈ کے ذریعے منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس ماہ اکتوبر میںسندھ ہائی کورٹ نے حیسکول پیٹرولیم کے اثاثے ضبط کرنے حکم جاری کیا تھا، حکم نامہ برطانوی عدالت سے حیسکول کے خلاف مینا انرجی دبئی کے حق میں جاری ہونے والی ڈگری پر عملدرآمد کے کیس میں جاری کیا گیا۔

برطانیہ کی ہائی کورٹ آف جسٹس، بزنس اینڈ پراپرٹی کورٹس نے 15 جون 2018 کو مینا انرجی کے حق میں حیسکول کے خلاف 95 لاکھ امریکی ڈالر کی ڈگری جاری کی تھی عدالت نے حیسکول کو حیسکومب لیبریکنٹس، واس ایل این جی اور حیسکول ٹرمینل لمیٹڈ میں اپنے شیرز ٹرانسفر کرنے سے روک دیا، عدالت نے حیسکول کو اپنے متعدد بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

 مینا انرجی دبئی نے ڈگری پر عملدرآمد کرانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے ڈگری پر عملدرآمد کے خلاف حیسکول کے وکیل کے اعتراضات مسترد کردیئے اور فیصلہ سنا دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com