امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 6 ماہ کے دوران 24 فیصد اضافہ
اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 24 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں امریکامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.493 ارب ڈالرکا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.204 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔
دسمبر2021 میں امریکامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 248.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو دسمبر2020کی اسی مدت کے مقابلہ میں 22.23 فیصدزیادہ ہے۔دسمبر2020 میں امریکامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 203.3 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مجموعی طورپر11.3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔\