روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

شعبہ صحت اورلینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن میں گلگت بلتستان حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے:عثمان بزدار

لاہور:(مبشر بلوچ سے ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج وزیراعلیٰ آفس میں گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ بیرسٹر خالدخو رشیدکی قیادت میں وفد نے ملاقات کی،جس میں بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحت اورلینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن میں گلگت بلتستان حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ میڈیکل کالج کے قیام کے حوالے سے گلگت بلتستان حکومت کو پورا سپورٹ کیا جائے گا۔پنجاب بڑے بھائی کی حیثیت سے گلگت بلتستان میں لینڈ ریکارڈ کوڈیجیٹلائزڈ کرنے میں معاونت کریگا۔پنجاب حکومت گلگت بلتستان کو15ہزارمیٹرک ٹن گندم فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں عوامی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب حکومت پوری معاونت جاری رکھے گی۔پنجاب حکومت نے ہمیشہ دیگر صوبوں کو مختلف شعبوں میں تکنیکی اورفنی معاونت فراہم کی ہے۔گلگت بلتستان میں بسنے والے عوام ہمارے بہن بھائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے جو کچھ ممکن ہوا کرتے رہیں گے۔میں جلد ہی گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا۔وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں معصوم کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کی شدید مذمت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدا رنے کہا کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔دنیا کی کوئی طاقت پاکستان اور کشمیر کے عوام کے انمٹ رشتے کو جدا نہیں کر سکتی۔بیرسٹر خالد خورشید نے مختلف شعبوں میں تعاون پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔ بیرسٹر خالد خورشید نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی۔بیرسٹر خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے تعاون سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملے گا۔وفد میں گلگت بلتستان کے وزیر صحت حاجی گل بہار،مشیرخوراک شمس لون اوردیگر شامل تھے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، سینئرممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب،سیکرٹری خوراک،سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com